زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ جات کی تعمیرات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحول نے ایکشن لیتے ہوئے چک192گ۔ب تحصیل سمندری میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹہ کی تعمیرات مسمارکرادی۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر نے بتایا کہ بھٹہ سے نکلنے والا دھواں ماحول کو آلودہ کررہا تھا جس پر ایکشن لیا گیا۔ایک دوسری کارروائی میں ٹیم نے چک67 ج۔ب میاں ٹان میں انصاف سوپ فیکٹری کے بوائلر کو سیل کردیا جہاں پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن (سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول) رولز کی خلاف ورزی پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں