برہان افضل، نیویان افضل کے والد نعمان افضل انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برہان افضل اور نیویان افضل کے والد محترم نعمان افضل ولد حنیف افضل رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد از نماز ظہر ستارہ ولاز مسجد میں ادا کر دی گئی اور سینکڑوں سوگوار افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی شرکت۔ مرحوم نیک دل ، ملنسار اور صوم و صلوٰةکے پابند تھے۔ ان کی وفات پر ان کے اہل خانہ میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا جو مدتوں پر نہ ہو سکے گا۔ مرحوم کے صاحبزدگان برہان افضل کا فون نمبر0342-8661999نیویان افضل کا فون نمبر0320-8611999ہے، مرحوم کی وفات پر چوہدری طارق آف کیپری ٹریول، ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ہمایوں طارق ،نیوز ایڈیٹر ریاض ملک کا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں