سندھ اور پنجاب پولیس کا آپریشن، 3ڈاکو ہلاک

گھوٹکی (بیورو چیف)گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کر دیا جس میں 3ڈاکو مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ جانیوالی بس سے مسافروں کو اغوا کرنے والے ڈاکوں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے کچہ کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق کچہ کراچی کے علاقے میں 3ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں