سوئٹر اور موزے پہن کر سونے کے 5 بڑے خطرات

سوئٹر اور موزے پہن کر سونے کے 5 بڑے خطرات
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سردی کے موسم میں زیادہ تر لوگ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے رات کو سوئٹر اور موزے پہن کر سوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عادت آپ کی صحت کے لیے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے۔ماہرین صحت اور تحقیق کے مطابق، گرم کپڑے پہن کر سونے سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے، جو نیند کی معیار کو متاثر کرتا ہے اور صحت کے کئی مسائل کو جنم دے سکتا ہے، جن میں دل کی بیماریاں اور بلڈ پریشر کا بڑھنا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی کے برلا اسپتال کی ماہر داخلی امراض ڈاکٹر منیشا اریا کہتی ہیں، سردیوں میں موٹے کپڑے پہن کر سونا یقینا آرام دہ محسوس ہو سکتا ہے، لیکن کئی مطالعات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اس کے کچھ چھپے ہوئے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ان کے مطابق بہت زیادہ تنگ یا زیادہ پرت والے کپڑے جسم کی حرارت کواندر ہی روکے رکھتے ہیں، جس سے جسم کا قدرتی درجہ حرارت متاثر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں