رانا علی عابد منج10جنوری کو بڑا سرپرائز دینگے،سید بہرام شاہ بخاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معروف قانون دان سید بہرام شاہ بخاری نے کہا ہے ہم ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے الیکشن میں سیکرٹری کے امیدوار رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ انشاء اللہ وہ10جنوری کو مثالی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، ڈسٹرکٹ بار کے تمام وکلاء ان کی سپورٹ اور حمایت کررہے ہیں اور ان کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑ رہے ہیں اور الیکشن کے روز وہ مخالفین کو بڑا سرپرائز دیں گے ، رانا علی عابد منج کی کامیابی سے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں نئے دور کا آغاز ہو گا وہ سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وکلاء کی دن رات خدمت کریں گے، ہم ہر طرح سے رانا علی عابد منج کے ساتھ ہیں ہم ان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کریں گے اور انہیں واضح اکثریت سے فتح دلوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں