نابالغ بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم کو قید و جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج شیخ انوار اﷲ نے تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں نابالغ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم پیر شکیل احمد کو 20سال قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق جمیل پارک کی رہائشی نابالغ بچی عزیز فاطمہ چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب نلے والہ میں پیر شکیل احمد کے گھر پر ملازمہ تھی تو مذکورہ ملزم پیر بچی کو گھر رکھ کر 4ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بچی کو والدین سے بھی ملنے نہ دیا، جس پر اسکی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مذکورہ مجرم پیر شکیل احمد کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا اور مجرم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں