چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر4شہریوں سے 4کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے چار شہریوں سے4کروڑ ہتھیا لئے، رقوم کے بدلے چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق سول لائن پولیس کو درخواست گزار متاثرہ شہری تنوری احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم پرویز کاروبار کی غرض سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، گلشن کالونی کے باسط کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم محمد حسین کو گاڑی خریدنے کیلئے 90لاکھ کی رقم دی جو اس نے ہڑپ کر لی، سرگودھا روڈ کے عمر علی گل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم زاہد نے کاروبار کیلئے 90لاکھ کی رقم واپس نہ کی، لیاقت آباد کے شہباز کا کہنا ہے کہ ملزم امین نے 50لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تاہم پولیس نے جعلی چیک دینے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں