کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی،3مغوی بازیاب

راجن پور(نامہ نگار)راجن پور پولیس نے کچہ کے ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنگلہ اچھا کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور پولیس کی بھاری نفری ڈاکوئوں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی۔ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ راجن پور پولیس نے ڈاکوئوں کے قبضے سے 3افراد کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، بازیاب کروائے گئے افراد میں ایک مغوی اور دیگر دو کی شناخت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجن پور پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسی دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ راجن پور پولیس نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اور ڈاکوئوں کی کمین گاہوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور اینٹی ٹینک آر پی جی برآمد کیے۔پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں