ٹریفک حادثات میں10سالہ بچے سمیت2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر ہونیوالے ٹریفک حادثات میں 10سالہ بچے سمیت دو افراد چل بسے’ دو شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق نثار کالونی کا رہائشی محمد احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ کار پر جا رہا تھا کہ جب وہ کینال روڈ گٹ والا کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا کر الٹ گئی، اس میں سوار 18سالہ محمد احمد اور اس کے ساتھی بری طرح زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو محمد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ اس کے زخمی ساتھیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا جبکہ دوسرا حادثہ ساندل بار کے علاقہ موٹروے کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 10سالہ بچے محمد عمر کو کچل دیا، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں