جڑانوالہ بار کے الیکشن ،کاغذات نامزدگی جمع،جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال برائے 2026/27کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا صدر کی سیٹ پر 8 امیدواران، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر 12امیدواران،سینئر نائب صدر کی سیٹ 2نائب صدر کی سیٹ پر 3امیدواران فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر 4، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر 4لائبریرین کی سیٹ پر 3 جبکہ ایڈیٹر کی سیٹ پر امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ جبکہ چوہدری احسان گجر ایڈووکیٹ،چوہدری عتیق الرحمن مان ایڈووکیٹ،ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ، میاں عمران دانش ایڈووکیٹ ممبران الیکشن بورڈ کے فرائض سر انجام دیں گئے حتمی لسٹ 23دسمبر 2025کو آویزاں کی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری ہوتے ہی امیدوران اور انکے سپورٹرران کی جانب سے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ چکا ہے فتح کا تاج کس کے سر پر سجے گا، فیصلہ 10جنوری 2026کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں