6 گھنٹے کا سفر 40منٹ میں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دو اہم صنعتی شہروں کو ملانے والی دنیا کی سب سے طویل ٹنل تعمیر کرنے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دیدی۔ جس کے بعد 6 گھنٹے پر مشتمل سفر محض 40 منٹ میں طے ہو گا۔ چین کا بوہائی اسٹریٹ ٹنل نامی یہ منصوبہ دو متوازی سرنگوں پر مشتمل ہو گا۔ جن میں تیز رفتار ٹرینیں چلیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹنل چین کے دو اہم صنعتی شہروں ڈالیان اور یان تائی کو آپس میں ملائے گی۔ ٹرینیں 150 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چل سکیں گی۔ جو یورواسٹار ٹرینوں سے بھی زیادہ ہے۔منصوبہ سازوں کے مطابق ٹنل کی مجموعی لمبائی تقریبا 75 سے 76 میل ہو گی۔ جن میں سے 56 میل حصہ سمندر کی تہہ کے نیچے تعمیر کیا جائے گا۔ اس طرح یہ ٹنل زیر سمندر حصے کے لحاظ سے برطانیہ کی چینل ٹنل اور جاپان کی سیکان ٹنل دونوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل میں 10 سے 15 سال لگ سکتے ہیں۔ جبکہ موازنہ کیا جائے تو چینل ٹنل کی تعمیر میں تقریبا 6 سال لگے تھے۔حکام کے مطابق ٹنل میں جدید ترین حفاظتی نظام نصب کیا جائے گا۔ جن میں جدید وینٹی لیشن، واٹر پروفنگ، اسٹرکچرل سینسرز اور ایمرجنسی ایگزٹ شامل ہوں گے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ علاقہ زلزلہ خیز خطے میں واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں