میاں تنویر ریاض کی صاحبزادی کی شادی ،اہم شخصیات کی شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ (الائیڈ گروپ) کے جنرل سیکرٹری’ معروف کاروباری شخصیت میاں تنویر ریاض کی صاحبزادی کی شادی احمد عثمان کے ساتھ سرانجام پائی اور شادی کی تقریبات بخیروخوبی سرانجام پا گئیں’ شادی کی تقریب میں میاں تنویر ریاض اپنے صاحبزادے میاں حسن تنویر’انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ (الائیڈ گروپ) کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ چیئرمین چوہدری ظفر سندھو’ سینئر نائب صدر طارق قادری’ سابق چیئرمین میاں یاسین امین اور دیگر عزیزواقارب اور دوستوں کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے’ شادی کی تقریب میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور’ ڈیلی بزنس رپورٹ فیصل آباد کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک’ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری’ قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد’ سابق ایم این ایز میاں عبدالمنان’ چوہدری اعجاز ورک’ چوہدری لطیف نذر گجر ایم پی اے’ سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر’ سابق ایم پی ایز حاجی اجمل چیمہ’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ رانا علی عباس خاں’ معروف کاروباری شخصیت میاں لطیف’ صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ شاہد رزاق سکا’ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ’ سابق صدور رانا محمد سکندراعظم خاں’ ریحان نسیم بھراڑہ’ ممبر پنجاب بار کونسل قیصر نذیر ساہی’ ایس پی توصیف خان’ ایس ایس پی میاں اکمل’ انسپکٹر وحید شاہد’ سابق سیکرٹری چناب کلب مہر عبدالرئوف’ چیئرمین لوم اونرز ایسوسی ایشن عبدالوحید رامے’ سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ مرکزی کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے صدر نصیر یوسف وہرہ’ کبڈی کے عالمی مبصر طیب گیلانی’ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری ریاض گجر’ چوہدری علی اختر’رانا اعجاز’ انجمن تاجران جلوی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شکیل عابد بھٹی’ انفارمیشن سیکرٹری میاں عابد’ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر حسن مسعود’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ جماعت اسلامی کے رہنما میاں طاہر ایوب’ چوہدری ظفر’ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر حاجی عابد حسین مغل’ انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے صدر حمزہ خالد شیخ’ انجمن تاجران ایوسی ایشن کے صدر رانا عبدالحمید’ میاں نعیم’ ٹاٹا بازار کے صدر خالد محمودقاسمی’انجمن تاجران ڈی مال ایسوسی ایشن کے رہنما شیخ زاہد’ انجمن تاجران زرگر ایسوسی ایشن ریل بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ آصف’ ایڈیٹر روزنامہ تجارتی رہبر شاہد محمود کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی ‘کاروباری و مذہبی شخصیات’ عزیز رشتہ دار ‘قانون دان’ سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں اور حلقہ کے لوگوں نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دیئے’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’ اس موقع پر میاں تنویر ریاض نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں