وزیر ریلوے کی ہدائت پر ٹرینوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جارہی ہے،عامر علی چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے(FGIR)عامر علی چوہدری نے فیصل آباد سے شور کوٹ سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معائنے کے دوران ریلوے ٹریک کی الائنمنٹ، ٹریک کا بیلنس اور فٹنس، مختلف پلوں، وے اینڈ ورکس، لیول کراسنگ گیٹس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹیشن بلڈنگز، اسٹیشن ریکارڈ اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ ٹرین آپریشن، ٹرین سیفٹی اور آپریشنل ڈاکیومنس کے حوالے سے اسٹیشنوں پر موجود متعلقہ عملے سے سوالات کیے گئے۔معائنے کے دوران لیول کراسنگ گیٹ کے خراب ہونے کی صورت میں ہنگامی اقدامات کے تحت گیٹ کو محفوظ بنانے کی عملی مشق بھی کرائی گئی۔ گینگ نمبر 15 کے کام اور ان کے استعمال میں موجود ٹولز کا بھی معائنہ کیا گیا۔ گوجرہ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پی ڈبلیو آئی گوجرہ مٹیریل اسٹور کا دورہ کیا گیا اور دستیاب مٹیریل کو اسٹاک لسٹ کے مطابق چیک کیا گیا۔۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات کے مطابق مسافروں کی سہولت اور ٹرینوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔فیصل آباد سیکشن کے مختلف اسٹیشنوں پر انکروچمنٹ، کمیونیکیشن سسٹم اور دیگر آلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ارشاد انجم ۔انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد ۔پی ڈبلیو آئی فیصل آباد جمشید ۔پی ڈبلیو آئی گوجرہ آفتاب ملہی ۔ الیکٹریکل ذونل آفیسر فیصل آباد محمد اشرف کو کیش انعامات دیے گئے جبکہ ناقص صفائی کے انتظامات پر ریلوے اسٹیشن فیصل آباد میں اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر کو کارکردگی پر سخت سرزنش کی گئی۔فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے کی انسپیکشن کے موقع پر چیف انجینئر مکینیکل محمد ناصر خلیلی، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ کاشف رشید یوسفانی، چیف کمرشل منیجر طارق انور سپرا، چیف انجینئر اوپن لائن عرفان الحق، چیف الیکٹریکل انجینئر شفقت جمال، چیف انجینئر سگنل اینڈ ٹیلی کام ارشاد الحق، ڈائریکٹر جنرل لینڈ شاہد عباس ملک، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصف، چیف کنٹرولر آف پرچیز ریاض حسین زرداری، ڈپٹی چیف انجینئر برجز عثمان عبداللہ، سٹاف آفیسر ایف جی آئی آر عامر اقبال سمیت لاہور ڈویژن سے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر مرضیہ زہرہ، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیرا رانا، ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر محمد ندیم خٹک، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر واصف اکرام اور جواد بن قیوم، ڈویژنل مکینیکل انجینئر محمد عمران سمیت دیگر ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں