پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی مین ہولز محفوظ بنانے کا پابند کیا جائے،ڈی سی ٹوبہ عمر عباس میلہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت میونسپل سروسز، بیوٹیفیکیشن اور صفائی امور پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہروں کی بیوٹیفیکیشن، پارکس کی اپ گریڈیشن اور وال چاکنگ کے خاتمے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دیواروں پر سماجی اور قومی موضوعات پر پینٹنگز اور پورٹریٹس بنائے جائیں، اور ضلع بھر میں تمام مین ہولز کور کیے جائیں۔ کھلے مین ہولز برداشت نہیں کیے جائیں گے اور خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کو بھی مین ہولز محفوظ بنانے کا پابند کیا جائے گا. انہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دینے اور مثبت نتائج یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کے نمائندوں کو شہر کی مجموعی صفائی ستھرائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی، جبکہ کرسمس کے موقع پر صفائی اور انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا. ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں