اقلیتوں کی ملکی ترقی کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی وقت کی ترین ضرورت ہے ۔ کرسمس مسیحی برادری کا ایک بڑا اور مقدس تہوار ہے جس پر تمام مذاہب کے افراد کو مل جل کرخوشیاں بانٹنی چاہیں۔ انہو ں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن میں ہر شخص کو ہر قسم کی مذہبی آزادی کا حق حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد امن و امان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں جو ہمارے ملک کی خوبصورتی اور مضبوطی کی علامت ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے باہمی اتحاد’ رواداری اور بھائی چارہ ناگزیر ہے ۔ موجودہ حالات میں درپیش چینلجز کا مقابلہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم ذاتی اور مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہر فرد اور ہر طبقہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار دا کرے کیونکہ امن عامہ کے قیام کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں