ملزمان نے سگے ماموں نانا نے نواسے کو قتل کر دیا

ساہیوال(بیوروچیف ) نوا حی چک 125 نو ایل میں ایک محنت کش روشن ضمیر کے بیٹے علی حسنین 20 سالہ کو اس کے سگے ما موں اور نا نا نے محمد اکرم ،غلام نبی اور محبوب اکرم نے چھر ی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ملزموں نے اس سے قبل مقتول کی ماں کو بھی قتل کر دیا تھا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے روشن ضمیر کی بیوی کو کچھ عرصہ قبل محمد ا کرم، غلام نبی اور محبو ب اکر م نے قتل کر دیا تھا لیکن برادری نے صلح کرا دی گزشتہ شام تینوں نے علی حسنین کو پکڑ لیا اور چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ کمیر نے روشن ضمیرباپ کی مد عیت میں مقدمہ 302 اور 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں