گورنر گلگت بلتستان کی سید حسن مرتضیٰ سے تعزیت

چنیوٹ(نامہ نگار)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے رجوعہ سادات میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کیا جاتا ہے تو سندھ یا پنجاب کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا جائے اور اس کے ساتھ این ایف سی ایوارڈ میں بھی اس کا حق تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کیا کہ سندھ کے لوگ گلگت بلتستان کی مخالفت کرتے ہیں، حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں