موٹر سائیکل سوارکی ٹکر سے بزرگ خاتون جاںبحق

چنیوٹ(نامہ نگار)موٹرسائیکل سوارکی راہگیر بزرگ خاتون کوٹکر،خاتون موقع پر جاں بحق ریسکیو 1122کے مطابق جھنگ روڈ چونگی نمبر7کے قریب ایک موٹرسائیکل سوارنے80سالہ ستاں بی بی زوجہ ظہور احمد سکنہ موضع متھرومہ کو ٹکر مار دی جس سے بزرگ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر بعدازاں ورثا کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں