فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید52وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے 2لڑکیوں اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کی رہائشی سمیرا بی بی کی بیٹی(الف) کو ملزمان فہد وغیرہ، ایوب کالونی کے لیاقت علی کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان اور کوتوالی کے علاقہ ضلع کچہری میں تاریخ پیشی بھگتنے آئے رزاق کے جواں سالہ بیٹے فہد کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ محمد رسول نگر کے عاقل سے نقدی و فون چھین لیا، پیراں والا چوک میں شہزاد کے گودام سے موٹریں چوری، لاہوری چوک کے قریب جاوید سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، بیس لائن پر امان اللہ سے نقدی وفون، لاہوری چوک کے فیصل مجید سے نقدی وفون، طلائی گھڑی چھین لی گئی، نیشنل ہسپتال کے قریب مرتضیٰ سے پرس چھین لیا، سبینہ ٹائون کے فاران علی سے نقدی وفون، دلدار چوک میں حسنین علی سے نقدی وفون، اکبر چوک میں ماجد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، منصور آباد کے نعمان سے 60ہزار وفون، 48ج ب کے عنایت کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، ملک پور کے نوید سے 11ہزار وفون، 23ج ب کے عبدالرحمن کی حویلی سے مویشی چوری، پہاڑی گرائونڈ کے قریب ابراہیم سے موٹر سائیکل، 68ج ب کے مبین کی حویلی سے بکرے چوری، جڑانوالہ روڈ پر ذیشان سے10ہزار وفون، اقبال روڈ پر سفیان سے50ہزار وفون، 209ر۔ب کے عبدالجبار سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر عامر سے جھپٹا مار کر فون، 61گ ب کے شہامند سے 18ہزار وفون چھین لیے، 452گ ب کے سرفراز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 39گ ب کے بابر علی سے 6ہزار وفون، 37گ ب کے غلام رسول سے 25ہزار وفون چھین لیا، 546گ ب کے شمشیر علی سے 47ہزار وفون، 409گ ب میں صدام کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، 595گ ب کے نعمان کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 603گ ب کے عابد علی سے نقدی وفون، 601گ ب کے رائے محسن علی کی حویلی سے مویشی چوری، 171گ ب کے ےٰسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 474گ ب کے شہزاد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں لے اڑے۔علاوہ ازیں ڈگلس پورہ سے غلام فرید، سیف آباد کے ہارون لیاقت، شاداب کالونی سے اقبال، ماڈل ٹائون اے بلاک سے صائم علی، سبحان اللہ چوک سے حمزہ، علی ہائوسنگ کالونی کے مختار احمد، آفیسر کالونی کے بلال، ماڈل سٹی سے احسن، منیانوالہ کے رئیس احمد، ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب عامر، غلہ منڈی کے ارسلان، مچھلی مارکیٹ سے عرفان، 67ج ب کے پرویز، ڈگرانواں روڈ سے فیصل، 266ر۔ب کے مہران علی، 402گ ب کے حسنین شاہ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




