فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر پام سٹی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم کے باعث 4مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا، ستیانہ روڈ پر پام سٹی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی اورمسافر بس ٹکرا گئی جس میں سوار زینت بی بی سکنہ ٹول ٹیکس، شہروز سکنہ83گ ب ، عرفان سکنہ 18گ ب اور قیصر حمید سکنہ77گ ب سمیت دیگر زخمی ہو گئے۔




