چین میں تیل کے ذخائر سے پیداوار کا نیا ریکارڈقائم

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سمندر میں موجود تیل کے سب سے بڑے ذخیرے بوہائی آئل فیلڈ سے 2025میں تیل اور گیس کی پیداوار 40ملین ٹن سے تجاوز کر گئی جو تاریخی ریکارڈ ہے۔چین میں بوہائی سمندر کے اندر تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے، اس کی شروعات 1965میں کی گئیں،اس وقت تک اس آئل فیلڈ میں 60سے زائد فعال تیل اور گیس کے ذخائر اور 200سے زیادہ پیداواری سہولیات موجود ہیں۔ حالیہ پانچ برسوں میں ان ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار میں سالانہ اوسط 5فیصد اضافہ ہوا ہے۔خام تیل کی اضافی پیداوار ملک بھر کی کل اضافی پیداوار کا 40فیصد ہے۔اب تک ، سی این او او سی نے بوہائی تیل کے ذخائر سے مجموعی طور پر 600ملین ٹن سے زیادہ خام تیل کی پیدوار حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں