مریم نواز فیصل آباد کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوشاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صوبہ کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد ضلع کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ اور خوبصورتی کی بحالی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے فیصل آباد بہت جلد ماڈل سٹی ہو گا آٹھ بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے ، صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات بہترین سفری سہولیات کیلئے حکومت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ معززین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں فیصل آباد کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کی آبادی پر مشتمل یہ شہر ایک پسماندہ قصبہ کی طرح بن چکا تھا مگر جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی نت نئے پراجیکٹس کی تکمیل ہوئی فیصل آباد میں الیکٹرو بسوں کے بعد میٹرو بس سروس کا بھی آغاز ہو گا آٹھ بازاروں کی خوبصورتی بحال کی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت کی روشنی میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ متحرک ہے شہر کی خوبصورتی نکھر رہی ہے سڑکوں کی تعمیر ، نئے پارکنگ پلازے، ٹریفک اشاروں کی درستگی، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں