فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برا ئے پٹرولیم رانا زاھد توصیف نے کہا ہے کہ عوام کے بڑھتے مسائل کے فوری حل اور گورننس کی بہتری کے لیے ملک بھر میں چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کے بعض وزرا نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ چھوٹے صوبے بننے سے عوامی مسائل احسن انداز سے حل کرنے میں مدد ملے گی لہذا ضروری ہے کہ کم از کم ہر ڈویژن کی سطح پر صوبہ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ڈلیوری ہو سکے۔اس متحسن اقدام سے نئے ترقیاتی تعمیراتی پروجیکٹس کا اغاز ہوگا اور عوام کو جدید بنیادی سہولیات میسر ائیں گی۔رانا زاہد توصیف نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مقامی سیاستدان اور عوام بہتر جانتے ہیں کہ فنڈز کہاں خرچ ہونے چاہییں جبکہ ہر ڈویژن کی سطح پر صوبہ بنائے جانے سے وہاں کے عوام کو ان کے مطابق شیئر حاصل ہوں گے اور ملک بہتری اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر کی جانب سے چھوٹے صوبوں کے قیام سے بہتری کی امید کے احساس نے ہمارے دیرینہ موقف کو تسلیم کیا ہے کیونکہ بعض حلقے کافی دیر سے ڈویژن کی سطح پر صوبہ بنانے کے کا مطالبہ کرتے چلے ارہے ہیں بہرحال دیر ئیددرست ئید کے مصداق اس ضمن میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا چھوٹے صوبوں کے قیام کی اس منصوبہ بندی سے نئی لیڈرشپ ابھر کر سامنے ائے گی اور انہیں اگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر ائیں گے جبکہ جس ڈویژن کا وزیراعلی یا ناظم بہتر کام نہیں کرے گا لوگ اس کا محاسبہ کریں گے فنڈز کے بہتر استعمال اور علاقائی پسماندگی کے خاتمہ کا واحد حل ہر ڈویژن کی سطح پر صوبہ کا قیام ہے جس سے وہاں کے عوام کے نچلی سطح پر مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔




