فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر تماشے لگانے سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آ سکتے فساد کریں گے تو قانون کی گرفت بھی ہوگی انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان کو ایم کیوایم کی تقلید کرتے ہوئے اپنے بانی کوخودمائنس کرنے کامشورہ بھی دے دیا اور کہاکہ بانی کاکردار الطاف حسین سے کم نہیں قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ایم کیوایم نے جوپالیسی اختیارکی اس کی بنیاد پر آ ج وہ اقتدارکاحصہ ہے-ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کئی بار پی ٹی آئی کے ارکان کومزاکرات کی دعوت دی مگر انہوں نے جیل میں بیٹھے شخص کو ترجیح دی جس کی وجہ سے وہ خود مشکلات کا شکار ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر کام کررہے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کے جوان دہشت گردی کامقابلہ کررہے ہیں ایسے حالات میں ملک انتشار اور فساد کامتحمل نہیں ہوسکتا-ملکی ترقی اور دشمنوں کے مقابلہ کے لیے سب کومل کرچلناچاہئے۔




