سرگودھا کے3رکنی صحافتی وفد کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

سرگودھا(بیوروچیف)تین رکنی صحافتی وفد نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا۔ سپریڈنٹ جیل وحید خان اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ مہر آ صف لک سے ملاقات بھی کی۔صحافتی وفد نے سینئر صحافی خالد اصغر شیخ کی سربراہی میں میاں مقصود۔عبدالغفار بھٹی نے سپریڈنٹ جیل وحید خان ۔ڈپٹی سپریڈنٹ مہر آصف لک سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر جیل افسران وحید خان اور مہر آصف لک نے جیل میں ہونے والے ترقیاتی کام اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جیل میں ہونے والی خوشگوار تبدیلی دیکھ کر جیل کے دونوں اعلی افسران اور عملہ کی کاوشوں کو سراہا صحافتی وفد کو جیل میں جو کام مکمل ہو گئے ہیں قیدیوں کو ہنر سیکھنے والی مشینوں اور بیرون ملک کی کمپنیوں کے معاہدوں کے بارے بھی بتایا صحافتی وفد نے سپریڈنٹ و ڈپٹی سپریڈنٹ جیل اور عملہ کو خراج تحسین پیش کیا صحافتی وفد نے باہر کے لوگوں سے جیل کے بارے بھی دریافت کیا جس کیبعد پتہ چلا کہ قیدیوں سے ملاقات کے دوران جیل میں واقع آسانیاں اور اعلی خوراک مہیا کی جارہی ہے بعد ازاں وفد نے سپریڈنٹ سرگودھا جیل وحید خان کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں