شہید بینظیر نے جمہوریت کیلئے لازوال جدو جہد کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پی پی 114کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ27دسمبر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے جمہوریت آئین اور عوامی حقوق کے لیے لازوال جدو جہد کی انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کا چراغ روشن رکھا اور ہر قسم کے دبا قید و بند اور جلا وطنی کے باوجود عوامی حقوق سے دستبردار نہیں ہوئیں۔ ان کی سیاسی بصیرت اور عوام دوستی آج بھی پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی ستون ہے نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش سانحہ ہے مگر ان کا مشن، فلسفہ اور نظریہ آج بھی زندہ ہے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں شہیدوں کے نظریے کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی فلاح جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی کے لیے جدو جہد جاری رکھی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں با اختیار بنانے اظہار رائے کی آزادی اور سماجی انصاف کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں