زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے محنت کش دم توڑ گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں بورے والہ میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے محنت کش محمد آصف دم توڑ گیا ۔اطلاعات کے مطابق مڑھ بلوچاں روڈ پر گائوں بورے والہ میں اقبال نامی شخص گھر کی تعمیر کروا رہا تھا کہ اچانک گھر کی چھت گر گئی ۔ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد دی مگر مزدور جانبر نہ ہو سکا۔اس کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ۔ریسکیو حکام نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔مرحوم 3 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں