اسلام آباد(بیو رو چیف )ملک بھر کے چھوٹے کسان اور کاشتکار زرعی قرضوں کیلئے ڈیجیٹل زرخیر ایپ سے 10لاکھ روپے تک قرضو ں کے حصول کیلئے اہل ہونگے اور درخواست دے سکیں گے، ضروری تصدیقی عمل اور زرعی جائز ے کے بعد درخواست کاشتکار کی پسند کے بنک میں جمع کرائی جائیگی ، 75فیصد زرعی قرضہ بنکوں کی جانب سے پہلے سے منظور شدہ زرعی وینڈر کے ذریعے زرعی مصنوعات کی خریداری کیلئے فراہم کیاجائیگا ، قرضے کے علاہ کسان کو لینڈ انفارمشین مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے زرعی مشاورتی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی ، وزارت خزانہ ، سٹیٹ بنک اور پاکستان بنک ایسوسی ایشن نے زرخیزایپ کا آغازکر دیا ، یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم زرعی قرضوں کی فراہمی میں انقلاب لانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، چھوٹے کسانوں کو بنکوں کو ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کرنے کے لیے قائل کرنے کیلئے حکومت 10 فیصد پہلے نقصان کی کوریج کرے گی اور فی قرض خواہ 10ہزار رروپے آپریشنل لاگت سبسڈی بھی فراہم کرے گی۔




