عوامی جسٹس پارٹی مفادات نہیں خدمت کی سیاست پر یقینی رکھتی ہے،غلام مصطفی منگن

فیصل آباد (سٹاف پورٹر) عوامی جسٹس پارٹی پاکستان نے معروف سیاسی وسماجی رہنمائو ں ابرا ر حسین چوہدری کوعوام جسٹس پارٹی پاکستا ن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل۔محمدرفیق چوہدری کومرکزی فنانس سیکرٹری۔مس شمائہ ایڈووکیٹ کومرکزی سینئر نائب صدر اور اعجاز احمد راناکوپنجاب کا جوائنٹ سیکرٹری نامزدکردیاہے۔اس امرکافیصلہ پارٹی کے بانی وصدر مہرغلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیاگیا- نامزدعہدیداروں نے پارٹی کے صدرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اعتمادپر پورا اترنے اورپارٹی کونچلی سطح پر منظم کرنے کابھی عزم کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہرغلام مصطفی منگن نے کہا کہ عوام نے اقتدار میں آنے والی جماعت کودیکھ لیاہے اقتدارکے لئے سب دست وگریباں ہونے کے علاوہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کسی کاکوئی کردارنہیں-آ ج عوام مہنگائی سمیت جن مشکلات کاشکار ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ان کاکہناتھاکہ عوام کی خدمت کرنے کے لیے بھی شہرت پر اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں آ ٹے کے تھیلے اور ادوایات کے پیکٹ پربھی حکمرانوں کی تصویریں لگائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں