PMAنجی ہسپتالوں میںFBRانسپکشن ٹیم کے بُرے رویہ پر سراپا احتجاج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA)اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر PMAفیصل آباد نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نجی ہسپتالوں میں چھاپوں کے دوران مریضوں کی پرائیویسی کو بری طرح پامال کیا گیا۔ مریضوں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہراساں کیا گیا، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایف بی آر کی انسپکشن ٹیم کا یہ غیر اخلاقی و نامناسب رویہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔ڈاکٹرصولت نواز نے کہا کہ نجی ہسپتال مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرتے ہیں، کوئی چیز فروخت نہیں کرتے۔ ایسے خوفناک اور غیر محفوظ حالات میں ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ ہر ڈاکٹر کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور ہم اس اصول کے حامی ہیں، لیکن اس طرح کی ہراسانی ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ اگر ایف بی آر واقعی ٹیکس وصولی میں سنجیدہ ہے تو اسے ڈاکٹروں کی تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے۔ اگر کوئی ڈاکٹر ٹیکس ادا نہیں کر رہا تو ہم خود ایسے ڈاکٹروں کو ٹیکس ادا کرنے پر مجبور کریں گے، مگر اس موجودہ رویے کے ساتھ ہم تعاون نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر عبد الستار قریشی نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل ایف بی آر آفس کے سامنے پرامن ریلی نکالی جائے گی، جبکہ 25 دسمبر 2025 سے تمام نجی ہسپتال بند رہیں گے۔ اس دوران صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں