اسلام آباد (بیورو چیف)رشوت خوری ، جنسی درندگی، منشیات اسمگلنگ اور سنگین انسانی جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھناؤنا کردار بے نقاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ریاستی سرپرستی میں جابر بھارتی فوج کا جنسی تشدد اور خواتین کا منظم استحصال اخلاقی تربیت اور ادارہ جاتی پستی کا واضح عکاس ہے۔بھارتی جریدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 افراد رشوت کیس میں گرفتار کرلیا۔بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ہفتہ کو رشوت خوری میں ملوث بھارتی فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور وِنود کمار کو گرفتار کیا، بھارتی وزارت دفاع میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور ان کی اہلیہ کرنل کجل کیخلاف کرپشن پر مقدمہ درج ہے۔اسکے علاوہ بدترین جنسی درندگی میں بھی بدنامِ زمانہ بھارتی فوج پیش پیش ہے۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی علاقہ جھارکھنڈ میں ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا بھارتی فوجی اہلکار بھی گرفتار کرلیا ،بھارتی فوجی اہلکار نیانتظار میں کھڑی خاتون کو ٹرین میں گھسیٹ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوجی کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جو پنجاب میں 42 میڈیم رجمنٹ میں تعینات ہے۔دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک سابق بھارتی فوجی کو نیپال بارڈر کے قریب ہیروئن اور گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔بھارتی علاقے رکسول قصبہ سے گرفتار سابق بھارتی فوجی اہلکار راجبر سنگھ سے 500 گرام ہیروئن اور ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے۔دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق بھارتی فوجی راجبر کا قریبی ساتھی چراغ پہلے ہی گرفتار ہو چکا جس سے400 گرام ہیروئن اور ایک پستول برآمد ہوا تھا،بھارتی سابق فوجی اور ساتھی منشیات کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے،نالائق بھارتی عسکری و فضائی قیادتیں پہلے ہی اپنی نامعقول حرکات کی وجہ سے تمسخر کا نشان بن چکے ہیں۔بھارتی عسکری قیادت کی نااہلی اور پیشہ وارانہ ناکامیوں سے بھارتی فوج کو ہر محاذ پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔




