ترقیاتی منصوبے تیزی کیساتھ مکمل ہو رہے ہیں

سرگودہا(بیورو چیف )پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ایک اور اہم فلاحی منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کر لیا۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتا ل سرگودھا کا منصوبہ دسمبر 2025 میں مکمل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ یہ ہسپتال سرگودھا ڈویژن کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ جہاں دل کے امراض کے جدید اور مکمل علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 9 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 97 کنال رقبے پر محیط ہے۔ جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جدید مشینری، معیاری انفراسٹرکچر اور ماہر طبی عملہ اس ہسپتال کو خطے میں دل کے علاج کا ایک بڑا مرکز بنائے گا۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شفافیت اور تیزی کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیاور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال اس عزم کی ایک روشن مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں