ملکی خوشحالی کیلئے بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی تعمیر وترقی خوشحالی و استحکا م کے لیے بانی پاکستان کے فراafمین پر عمل پیراہونا ضروری ہے پاکستا نیت کاتقاضا ہے صاحبان اختیار واقتدار ایک طبقے کی خواہشات کیلئے نہیں بلکہ اس میں بسنے والے تمام اہل وطن کی زندگی میں بہتری کے لئے اقدامات یقینی بنائیں۔ تب ہی پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا دعوی سچا ہو سکے گا بصورت اسے استحصالی معاشرہ ہی گردانا جائیگا۔ پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ”قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ” کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ “پاکستان کے قیام کے وقت عوام سے جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ وعدہ آج تک وفا نہیں ہو سکا۔ اسلامی فلاحی ریاست کا خواب، صرف نعرہ نہیں بلکہ نظریہ تھا، اور اس نظریے کو عملی شکل دینا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔” جب تک قیادت، ادارے اور قوم نیت علم اور خلوصِ عمل کے ساتھ متحد ہو کر جدوجہد نہیں کریں گے، تبدیلی محض ایک خواب ہی رہے گی۔ “یوم قائد” کے موقع پر “پاکستان فلاح پارٹی” اس عزم کودہراتے ہوئے عہد کرتی ہے کہ ہم آئینی و قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے پاکستان کو ایک *اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے مصروفِ عمل رہیں گے ۔ تاکہ پاکستان دنیا بھرمیں ایک عظیم فلاحی ریاست کے طور پر ابھر سکے اور “قائد اعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ” کی جہد مسلسل اپنی منزل پاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں