حکیم غلام مصطفی آسی سچے عاشق رسولۖ تھے’ محمد شہباز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی شخصیت محمد شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکیم غلام مصطفی آسی (سابق کونسلر) ایک سچے عاشق رسولۖ تھے اور وہ زندگی بھر اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے مصروف عمل رہے۔ محمد شہباز نے مزید کہا کہ حکیم غلام مصطفی آسی کی طبی خدمات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور وہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے گہری خوشی محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے ذریعے لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں