آر پی او کا دورہ چنیوٹ،تھانہ سٹی میں کھلی کچہری،پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب

چنیوٹ(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا دورہ چنیوٹ، تھانہ سٹی چنیوٹ میں کھلی کچہری،امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ،پولیس لائنزمیں پولیس دربار سے خطاب ۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی ا و فیصل آباد کو سلامی دی۔ آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او دفتر میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی۔دوران میٹنگ ضلع میں امن و ا مان کی صورتحال،اہم معاملات ، تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔آرپی او فیصل آباد نے ممبران امن کمیٹی کو مذہبی ہم آہنگی،رواداری،بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ممبران امن کمیٹی نے امن و امان کے قیام،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تھانہ سٹی چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،، پولیس افسران اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرپی اوسہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ امن و امان کے قیام،قانون کے برابر نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔بعدازاں آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس لائن میں پولیس دربار کا انعقاد کیا۔پولیس دربار میں ضلع بھر سے پولیس افسران و جوانوں،ایلیٹ فورس،لیڈی اہلکاروں،ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔آر پی اونے پولیس فورس سے خطاب کیا،پولیس جوانوں سے خیریت دریافت کی۔آر پی اونے پولیس اہلکاروں سے مسائل دریافت کئے،مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں