گرانفروشوں کو گرفت میں لایا جائے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کے نتائج واضح نظر آنے چاہیں۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کریں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو قانون کی گرفت میں لائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں