سرگودھا ڈویژ کے چھ شہروں میں32ارب کے سیوریج منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس

سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل ریٹینشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میانوالی اور بھکر کی سرکاری دکانوں اور پراپرٹیز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ضلع میانوالی کی 275 سرکاری دکانوں جبکہ ضلع بھکر کی 3 سرکاری دکانوں کو اتفاقِ رائے سے کرایوں پر دینے جبکہ بھکر کی 3 پراپرٹیز کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان فیصلوں کی حتمی منظوری کے لیے کیسز بورڈ آف ریونیو کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں اضلاع کی ضلعی رینٹ اسیسمنٹ کمیٹیوں نے متعلقہ دکانوں اور پراپرٹیز کی منظوری پہلے ہی دے رکھی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر، ڈپٹی کمشنر میانوالی، اے ڈی سی آرز، اے سی آر اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں