کمشنر کی محکمہ تحفظ ماحول کو پولٹری فارم کا حقیقی ڈیٹا تیار کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت مند ماحول کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت پولٹری فارمز کی ویسٹ کو تلف کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے پولٹری فارمز کا حقیقی ڈیٹا،پولٹری ویسٹ سے لاحق بیماریو ں اور جمع شدہ ویسٹ کومناسب انداز میں تلف یا بروئے کارلانے کیلئے ایک ہفتہ میں قابل عمل فریم ورک تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔انہوں نے محکمہ تحفظ ماحول کو پولٹری کنٹرول شیڈز،پولٹری فارمز ایسوسی ایشنز سے بھی رابطہ کرکے معلومات لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے موثر اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں