ایف ڈی اے سٹی میں عالمی معیار کا”پیڈل ٹینس کورٹ”قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں عالمی معیار کے مطابق ڈائزئن کردہ ”پیڈل ٹینس کورٹ”قائم کیا گیا ہے جو کھیلوں کے شائقین کیلئے نئے سال کا شاندار تحفہ ہے جسکا عنقریب افتتاح کیاجارہاہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے کا دورہ کیا اور نے نیا تیار کردہ پیڈل ٹینس کورٹ کا معائنہ کیا۔ چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے پیڈل ٹینس کورٹ کی تیاری کے اعلی معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی دلچسپی کے پیش نظر سپورٹس کمپلیکس میں اس کھیل کا اضافہ کیا گیا ہے جوجدید ترین انفراسٹریکچر، بہترین لوکیشن اور پرسکون ماحول پر مشتمل ہے۔ یہ سہولت ممبرز کے علاوہ نان ممبرز شائقین کو بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پیڈل ٹینس کے کھیل میں شمولیت کے لئے فیس کا الگ ڈھانچہ ترتیب دیاگیاہے۔ انہوں نے شائقین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور مہارت کے لئے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیفے ٹیریا اور جوس کارنر کی سہولیات بھی فوری طور پر فنکشنل کی جارہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کے لئے ماسٹر پلاننگ کی گئی ہے جس کے تحت ان ڈور انٹرٹیمنٹ ایریا میں بائولنگ ایلے، سمینا اور ای گیمنگ کے علاوہ لان ٹینس (گرین ٹرف) مارکی /ایونٹ ہال، فائن ڈائننگ، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہائوس، ڈے کیئر سنٹر، سیلون اور بیکری کی سہولیات مجوزہ منصوبوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس میں صفائی ستھرائی، سیکورٹی و انتظامی امور اور ان ڈور گیمز کے دیگر کورٹس کا بھی معائنہ کیا۔ چیف انجینئر مہرایوب نے پیڈل ٹینس کورٹ کے قیام کے تکمیلی مراحل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس منصوبے میں تمام تر تعمیراتی میٹریل کی پائیداری اور خوبصورتی کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں