محنت کش کے گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے13سالہ ہادی’10سالہ ہانیہ جاں بحق

صفدرآباد(نامہ نگار)مانانوالہ روڈ پر گائوں ولی پور بوڑا میںمحنت کش محمد یاسین کے گھر کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی۔6 افراد ملبے تلے دب گئے13 سالہ ہادی اور10 سالہ ہانیہ جاں بحق۔اطلاعات کے مطابق گائوں ولی پور بوڑا میں اچانک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔دم گھٹنے سے دو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میںمیاں بیوی50 سالہ محمد یاسین45 سالہ تسلیم بی بی اور دو بچے 19 سالہ زین 17 سالہ میشال شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو اہل کاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔حادثے کے بعد پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا۔ڈپٹی کمشنرتسلیم اخترننکانہ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ عطیہ عنائت اور دیگر افسران ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدائت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں