کراچی (شوبز نیوز) سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سحر ہاشمی کو پاکستان کی عمران ہاشمی قرار دے دیا ہے۔سحر ہاشمی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے وہ لگاتار ہٹ ڈراموں میں دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کو اپنے کام سے بے حد لگا ہے اور وہ اسکرین پر رومانی یا قریبی مناظر شوٹ کروانے سے بالکل نہیں ہچکچاتیں۔ ان کے اس انداز پر گزشتہ ڈرامے میں کافی تنقید بھی کی گئی تھی، جو اپنی انہی متنازع وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں دانش تیمور شامل تھے۔عمران ہاشمی بالی ووڈ کے ایک مشہور اداکار ہیں۔ وہ ایک بہترین اداکار ہیں لیکن 2000 کی دہائی کے اوائل میں وہ اپنے بولڈ فلموں کی وجہ سے مشہور ہوئے تھے۔ تاہم گزشتہ چند سالوں میں انہوں نے اچھے پروجیکٹس کا انتخاب کر کے آہستہ آہستہ اپنے اس امیج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔تاہم پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اب سحر ہاشمی اور عمران ہاشمی کے درمیان موازنہ کر رہے ہیں اور لوگوں کا ماننا ہے کہ سحر بھی اسکرین پر قریبی مناظر فلمانے سے گریز نہیں کرتیں۔




