پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں مکمل فعال اور متحرک ہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں مکمل فعال اور متحرک ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے ترتیب دیئے گئے خصوصی فوڈ سیفٹی مشن پر عملدرآمد جاری ہے۔اسی تناظر میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس،آوٹلٹس،فوڈ پوائنٹس کی ضلع بھر میں انسپکشنز کی گئیں اورقوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پرمعروف سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دوران معائنہ صفائی ستھرائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جس پر ایک لاکھ چھ ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دوران انسپکشن ایک من سے زائد ملاوٹی دودھ موقع پر تلف بھی کیا گیا۔اسی طرح دوران معائنہ ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات اور ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس بھی برآمدکرکے ضائع کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں