بینظیر نشو نما پروگرام کا ڈیٹا شیئر کیا جائے ‘DCٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت بے نظیر نشونما پروگرام سہ ماہی کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے آئی ایس پی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور بے نظیر نشونما پروگرام کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے۔اجلاس میں پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بچوں کے اندراج پیدائش کے سرٹیفکیٹ اور حفاظتی ٹیکہ جات کے کارڈ میں مختلف معلومات کے مسائل پر بات کی گئی۔ ضلعی فوکل پرسن نے بتایا کہ پروگرام حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور 18 ماہ تک کے بچوں کے لیے نشوونما کی کمی (اسٹنٹنگ) کو روکنے کے لیے چلایا جا رہا ہے، جس میں 70 فیصد نئے اور 40 فیصد فالو اپ ہدف پورا ہو چکا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معلومات کا ماہانہ ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے تاکہ مستفیدین کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہر بچے اور والدہ تک پروگرام کی سہولیات بروقت پہنچیں اور تمام مسائل فوری حل کیے جائیں تاکہ صحت اور نشوونما کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہ آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں