کم سے کم اجرت پر عملدرآمدکروایا جائے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)کم سے کم اجرت کا اطلاق نہ ہونے سے مزدور اور ورکرز کا استحصا ل ۔ غریب مزدور اپنے حقوق سے لاعلم محکمہ لیبر اپنے ضلعی دفاتر تک محدود ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نوٹس لیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے سال 26-2025 کیلئے کم سے کم ماہانہ اجرت 40 ہزار کے اطلاق کا نوٹیفکیشن ہوئے چھ مہینے گزر چکے لیکن منڈی صادق گنج سمیت میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں عمل درآمد نہ ہو سکا پوری تحصیل میں اینٹوں کے بھٹوں ہوٹلوں ورکشاپوں پٹرول پمپس پرائیویٹ کاروباری مراکز سمیت نجی اداروں میں موجود پرائیویٹ ورکرز کو کم سے کم مقررہ اجرت نہیں دی جا رہی لیبر ڈیپارٹمنٹ بہاول نگر کے افسران اپنے ضلعی دفاتر تک محدود ہیں ان کی جانب سے کم از کم اجرت کے اطلاق کے قانون کے بارے میں نہ تو باقاعدہ کوئی آگاہی مہم چلائی گئی جس سے شہری کم سے کم اجرت کی مقررہ حد سے آگاہ ہوتے اور نہ ہی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کم سے کم مقررہ اجرت کے اطلاق کے کوئی کاروائیاں کیں شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب مزدور اور عام ورکر کو اس کی محنت کا پورا حق نہ ملنا اس کا سب بڑا استحصال ہے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر فوری طور پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کو تحصیل منچن آباد میں فعال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں