چیف آف ڈیفنس فورسز کیخلاف اشتعال انگیزی کی مذمت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ، چیئر مین مرز ا ا شر ف مغل،صدر ینگ ٹریڈرز سہیل نیاز طوراور سینئررہنمائوںنے اپنی اور ملک بھر کی تاجر برادری کی جانب سے برطانیہ کی سر زمین(شہر بریڈ فورڈ ) سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت با لخصوص چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیرکے خلاف انتہائی اشتعال انگیز ا ور قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کی کھلم کھلادھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشتعال انگیزی اور دھمکیاں دینے والی اس خاتون اور اسکے شر پسند عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے سینئررہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ،حاجی شمشاد علی ،مرزامظہر صدیق بیگ، چوہدری اعجاز احمد ، محمد یعقوب اعوان ، چوہدری محمد اسلم ،مر زاافضل مغل، حاجی ندیم وہرہ ،ایس ایم ایوب ،چوہدری شاہد ندیم،ثمریز سومی ،مرزا محمداکرم ، غلام نبی بٹ ،چوہدری محمد اکرم ،،مہر نعیم،رانا عبداللہ اشفاق،ملک عبدالواحد،ملک عباس اشرف ، میاںاشرف مٹھو،ملک ذوالفقار علی ،شیخ ارسلان اسلم ،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمید،عظیم الشان، عمران مجید ملک ،حاجی خالد محمودصدیقی ، چوہدری ارشد گجر ، چوہدری اشرف گجرعبدالقیوم انو ر، ملک محمد افضل، عمران علی خان،عمران جگنو، حاجی یاسین ،خواجہ شجاع ،محمد بلال ، مرزا شہزاد نے کہا کہ پوری قوم نے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیرکے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو اپنی عسکری قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیزسرگرمیوں کو برداشت نہیں کریگی برطانوی حکومت کواسکا فوری نوٹس لینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں