تیز تر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے ہیلو فیصل آباد موٹر بائیکس سکواڈ کی تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے لئے ڈویژنل انتظامیہ نے شہرکو 15زونز میں تقسیم اور ”ہیلو فیصل آباد میونسپل کارپوریشن موٹر بائیکس سکواڈ” تشکیل دے دیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے میونسپل کارپوریشن میں ای بائیکس کی چابیاں متعلقہ سکواڈ میں تقسیم کیں۔کمشنر فیصل آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ اپنے زونز میں تجاوزات،واسا ایشوز،سٹریٹ لائٹس،صفائی ستھرائی،ڈاگ کلنگ،وال چاکنگ کے خاتمہ،غیر قانونی پارکنگ،مسنگ مین ہولز،کروو سٹونز کی صورتحال کے بارے میں متعلقہ محکموں /شعبوں کو اطلاع کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہیلو فیصل آباد کے تحت ڈیجیٹل نظام بھی عنقریب متعارف ہوگااورمیونسپل کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے،ایف ڈی اے،پنجاب فوڈ اتھارٹی،تحفظ ماحول،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں فوری ردعمل کا مظاہرہ کرکے میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔اس نظام کے تحت شہریوں کو بھی شکایات کی نشاندہی کے لئے واٹس ایپ نمبر فراہم کریں گے۔انہوں نے زونز کے مقرر فیلڈ سٹاف کو ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی تاکیدکی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی کیونکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے ساتھ انہیں میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے جس میں معمولی سی بھی کوتاہی یا عدم توجہی کی گنجائش نہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،چیف آفیسر ملک مرتضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی جانوں کا تحفظ ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی تحریک پرفیکٹریز،کارخانوں وصنعتی یونٹس میں پریشر ویسلز اور بوائلرز کی استعداد کارکا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔محکمہ انڈسٹریز سے رجسٹرڈ5 نجی کمپنیز نے اب تک800 سے زائد یونٹس کا وزٹ کیااس دوران2749پریشر ویسلز کی نشاندہی اور 1310 پریشر ویسلز کی تھرڈ پارٹی میں استعداد کار پاس ہوچکی ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی نے مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور پریشر ویسلز اور بوائلرز کی انسپکشن کے جاری عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر نے ٹاسک تیزی سے مکمل کرنے کی واضح ہدایت جاری کررکھی ہے جس کے تحت یونٹس کی جیو ٹیگنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پریشر ویسلز کی استعداد کار کا جائزہ لے کر روزانہ رپورٹ مرتب کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں