فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116میاں ریاض الحق نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا قیمتی نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کی بحالی پاکستان کے بقا کے لئے ایک عظیم مثال قائم کی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی شہید کی 18 ویں برسی پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک نظریہ ایک جدو جہد اور مظلوم طبقات کی امید ہیں۔ ان کی قربانی نے پاکستان میں جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور ان کے خاندان کی پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کی بحالی کے لئے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے اور کامیابی حاصل کرے گی اور نوجوان قائد بلاول بھٹو ، زرداری پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی واحد حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔




