غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے

سرگودہا(بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے چار اہم ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری، غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلا ف کارروائی، افغان نیشنلٹیز کی واپسی اور اربن ری جنریشن و سٹی بیوٹیفکیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر، ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس اور ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے اپنے اپنے اضلاع کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے بتایا کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پر 86 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شادی ہالز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز اس عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودہا نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے افغان نیشنلٹیز کی باعزت، منظم اور شفاف واپسی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں