واٹس ایپ ‘ ڈیٹا محفوظ کا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹوریج مینجمنٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے اپنے کلیئر اسٹوریج فیچر کا نیا اور اسمارٹ ورژن متعارف کروانا شروع کر دیا۔ اس اپڈیٹ شدہ ٹول کے ذریعے صارفین اب اسٹوریج کو زیادہ احتیاط اور وضاحت کے ساتھ منظم کر سکیں گے۔ نئے فیچر میں پیغامات، اسٹار شدہ مواد اور مختلف اقسام کی میڈیا فائلز جیسے تصاویر اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں دکھایا جاتا ہے، تاکہ اہم ڈیٹا غلطی سے ڈیلیٹ نہ ہو۔ WABetaInfoکے مطابق جب صارف چیٹ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا انتخاب کرے گا تو اب صرف ایک سادہ کنفرمیشن پاپ اپ کے بجائے ایک تفصیلی اسکرین نظر آئے گی، اس اسکرین میں عام پیغامات، اسٹار شدہ پیغامات اور محفوظ میڈیا کو الگ سیکشنز میں دکھایا جائے گا، جس سے صارف واضح طور پر دیکھ سکے گا کہ کیا ڈیلیٹ ہونے جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارف یہ بھی منتخب کر سکیں گے کہ وہ کون سی فائلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں جیسے تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس، آڈیو، اسٹیکرز یا وائس نوٹس، ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ ڈیلیٹ کرنے سے کتنی اسٹوریج خالی ہوگی۔یہ نیا اسمارٹ اسٹوریج ٹول چیٹ کی انفارمیشن اسکرین یا براہِ راست مین چیٹ لسٹ سے بھی استعمال کیا جا سکے گا، فی الحال یہ فیچر صرف iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں