حالات کے ستائے نوجوان نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ رضاآباد کے علاقہ مرضی پورہ کا رہائشی 30سالہ اویس ولد امین معاشی حالات سے پریشان تھا جسکی وجہ سے گھر میں بھی اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی اویس کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لگے پنکھے سے جھول گیا جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو اس کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رضاآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں